اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کیلئے بڑی کمی کر دی ہے۔پٹرول6روپے 17پیسے لیٹر اور ڈیزل10روپے 86پیسے لٹر سستا کر دیا گیا ہے اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کردی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
The post حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی’نوٹیفکیشن جاری appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/5SuTrVL
No comments:
Post a Comment