The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Tuesday, January 17, 2023

نوازشریف پنجاب کی سیاسی صورتحال میں خود متحرک پارٹی کے اہم عہدوں پرتبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع

لاہور( آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف پنجاب کی سیاسی صورتحال میں خود متحرک ہوگئے اور بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے اہم عہدوں پرتبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے لندن میں پارٹی رہنمائوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شرکت کے لئے پاکستان سے پارٹی رہنمائوں کو لندن بلا یا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جماعت کے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان ہے ۔مریم نواز نے پاکستان آمد سے قبل پارٹی عہدوں میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے اور پارٹی رہنمائوں نے بھی مشورہ دیا ہے کہ 3 ماہ میں انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے اہم فیصلے لینا ہوں گے۔نواز شریف کی زیر صدارت اجلا س میںپنجاب سے صوبائی حلقوں کے لئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

The post نوازشریف پنجاب کی سیاسی صورتحال میں خود متحرک پارٹی کے اہم عہدوں پرتبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/wJBQT1v

No comments:

Post a Comment

Adbox