The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Tuesday, April 16, 2024

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی

واشنگٹن (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)نے ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کی ہے ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جو گزشتہ مالی سال میں منفی 0.2 فیصد تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی توقع ہے اور آئندہ مالی سال میں شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال پاکستان میں اوسطا مہنگائی 24.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں یہ کم ہو کر 12.7 فیصد تک آ سکتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی کی توقع ظاہر کی ہے جو گزشتہ مالی سال میں 8.5 فیصد تھی۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال میں یہ کم ہو کر 7.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.1 فیصد رہنے کا امکان ہے البتہ آئندہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کا 1.2 فیصد ہوجائے گا۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے عالمی منظرنامے کا بھی احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی سطح پر معاشی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے اور جنوری میں کی گئی پیش گوئی کے مقابلے میں اس میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 5.9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025 تک یہ مزید کم ہو کر 4.5 فیصد کی سطح پر آنے کا امکان ہے۔

The post آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/9M4VlqC

No comments:

Post a Comment

Adbox