The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Saturday, March 2, 2024

رمضان سے قبل بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی طلب میں اضافے کے باعث مارکیٹوں میں بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے باعث بیسن ، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور سمیت متعدد شہروں میں بیسن 100روپے اضافہ کے ساتھ دو سوروپے سے 3سوروپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150روپے فی کلو جبکہ پرچون میں160روپے فی کلو ہوگئی ہے اس طرح مختلف قسم کی کھجوروں کی قیمت بھی تین سوسے چار سو روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں رمضان کی آمد سے چند روز قبل ایرانی کھجور کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ 4 ہزار روپے اضافے کے بعد منڈی میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہوگئی۔ آڑھتیوں کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور مارکیٹ میں شارٹ ہے اور مہنگی فروخت ہو رہی ہے۔

The post رمضان سے قبل بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/JohPsHt

No comments:

Post a Comment

Adbox