ڈسکہ(این این آئی)ڈسکہ میں ریسٹورنٹ انتظامیہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب سے اسلحے کے زوزپر جنگلی جانورچھین کرفرارہوگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فوڈ اتھارٹی سے مل کر ڈسکہ میں جنگلی جانوروں کا گوشت پکا کر کھلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق ڈسکہ کے علاقے وڈیالہ سندھواں کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر ایک پاڑہ ہرن، 11 مرغیاں اور 9مینائیں برآمد کی ہیں۔ اس کارروائی کے بعد ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ کیا اور اسلحے کے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہوگئے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم اظہر منظور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post جنگلی جانوروں کا گوشت پکانے والے ریسٹورنٹ پر چھاپہ، ہرن اور مینا برآمد appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/cUmlCyo
No comments:
Post a Comment