ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈا کے شہریوں کے قتل عام اور اغوا کا حکم دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھ رہنما اور خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں کینیڈا کی قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہاکہ بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈا کے شہریوں کے خلاف قتل عام، اغوا اور بھتہ خوری کا حکم دیا تھا، میں نے ہی امریکی اخبار میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اس بات کے ثبوت اکٹھے کیے تھے کہ بھارت کے ایک سینئر اہلکار نے کینیڈا میں جاسوسی اور سکھ علیحدگی پسندوں پر حملوں کے احکامات دئیے تھے۔ کینیڈا کے حکام نے بعد میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امیت شاہ نے خالصتان کے حامیوں کو پکڑنے کیلئے ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا۔ امیت شاہ کی پرتشدد کارروائیاں امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارت کی دہشت گردی کے سامنے خالصتان ریفرنڈم خاموش نہیں رہیگا۔ عالمی برادری کو بھارتی جبر کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
The post بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈا کے شہریوں کے قتل و اغواکا حکم دیا، کینیڈا appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/81eJfar
No comments:
Post a Comment