لاہور ( این این آئی) ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ شروع جاری ہے اور پنجاب اسمبلی کے تین آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 296سے اویس دریشک، پی پی 270 سے زاہد اسماعیل اور پی پی 91سے غضنفر عباس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے ۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے لیے سہولت مرکز بھی قائم کر رکھا ہے۔آزاد امیدوار سیاسی جماعت کے سربراہ کا خط اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا رہے ہیں۔
The post پنجاب اسمبلی کے تین آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/2pQXflJ
No comments:
Post a Comment