نئی دہلی(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اب بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ پر رائے شماری ضروری ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے ، آئی سی سی کا اگلا لائحہ عمل پی سی بی کے جواب پر منحصر ہوگا۔دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی گئی ہیں۔
The post چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کی جاسکتی ہے: بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/cBE1IU5
No comments:
Post a Comment