اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جاری اعلامئے میں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11فیصد تک مزید کمی کردی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.95ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی ہے،سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.47ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.92ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کیلئے ہوگا، اوگرا نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ایل این جی 1.15فیصد تک سستی کی تھی۔
The post اوگرا نے ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/g5cohPa
No comments:
Post a Comment