The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Saturday, October 12, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے برعکس بڑے اضافے کا خدشہ

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں ابتدائی تخمینے کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کرکے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے حوالے کردیا۔

ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق 16 اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل 10.25 روپے، پیٹرول کی قیمت میں3.95روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 7.85روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں8.33روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی قیمتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ حکومت کے پاس قمیتیں برقرار رکھنے یا اضافی لیوی عائد کرنے کا اختیار ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے برعکس بڑے اضافے کا خدشہ appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/0unNXvS

No comments:

Post a Comment

Adbox