گوجر خان(این این آئی) 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر سیاسی جماعت سنی اتحاد کونسل(SIC)میں شامل ہو گئے یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے نامزد کامیاب آزاد ارکان اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے پیر کے روز تک کی مہلت دی گئی تھی
تحصیل گوجر خان کا حلقہ این اے 52 قومی اسمبلی کی ایک جبک صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر مشتمل ہے جہاں سے 8 فروری کو ہونے والے حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف این اے 52 سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری جاوید کوثر پی پی 8 ایم پی اور مسلم لیگ ن کے راجہ شوکت عزیز بھٹی پی پی 9 سے ایم پی اے منتخب ہوئے اس حوالہ سے تحصیل گوجر خان میں ملک کی تینوں بڑی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے
The post گوجر خان، پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر سیاسی جماعت سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/Jd7CH0T
No comments:
Post a Comment