The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Thursday, September 19, 2024

پاکستان کی نمائندگی کے اہل نارویجئن فٹبالر نے اسرائیلی کلب کی خطیر رقم کی پیشکش ٹھکرا دی

اوسلو (این این آئی)پاکستان کی نمائندگی کے اہل ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر نے اسرائیلی کلب کی خطیر رقم کی پیشکش مسترد کر دی۔ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر، جو اپنی ننیالی نسبت کے باعث پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں، نے اسرائیلی فٹبال کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ 28 سالہ فٹبالر نے اس فیصلے کی وجہ اپنے اصولی مؤقف اور اقدار کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی ایسے ملک میں نہیں کھیل سکتے جو معصوم جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار ہو۔

اولے سیئٹر نے نارویجئن اخبار کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے 500 ملین ڈالرز کی بھی پیشکش کی جاتی، تب بھی میں اسرائیل کا کلب جوائن نہیں کرتا۔ میرے لیے پیسہ نہیں، بلکہ میرے اقدار زیادہ اہم ہیں۔ سیئٹر نے مزید کہا کہ انہیں ایسے پیسے نہیں چاہیے ، ان کی نظر میں انسانیت ایسے پیسوں سے زیادہ اہم ہے۔

The post پاکستان کی نمائندگی کے اہل نارویجئن فٹبالر نے اسرائیلی کلب کی خطیر رقم کی پیشکش ٹھکرا دی appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/Wl2yPr7

No comments:

Post a Comment

Adbox