The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Wednesday, September 18, 2024

سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل کو ملازمت سے فارغ، 20 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ۔خالد بن قرار الحربی پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری، جعلسازی اور رشوت لینے کا الزام تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو جرمانے کے طور پر سنائی گئی سزا 10 لاکھ ریال کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ خالد بن قرار الحربی کو ملازمت سے برطرف کر کے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ رشوت کے طور پر وصول کی گئی ایک کروڑ سے زائد ریال اور دیگر طریقوں سے جمع کی گئی رقم، تحائف اور زرعی زمین بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے یہ سزا فوجداری قانون کے تحت دی ہے۔

The post سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/w8UTMys

No comments:

Post a Comment

Adbox