The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, August 2, 2024

تنخواہ دار ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور شروع کردیا جس کے لیے وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو ٹاسک بھی دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ میں ایک لاکھ تک ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد انکم ٹیکس جزوی یا پورا واپس لیا جاسکتا ہے۔ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس ریلیف سے 40 ارب روپے کا فرق پڑے گا، انکم ٹیکس میں کمی یا چھوٹ سے محصوصلات میں فرق پی ایس ڈی پی کم کرکے پورا کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

The post تنخواہ دار ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/7TyH8NK

No comments:

Post a Comment

Adbox