The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, June 21, 2024

سول ہسپتال کراچی سے کروڑوں روپے کی کینسر ادویات چوری، مقدمہ درج

کراچی (این این آئی) سول ہسپتال کراچی میں کروڑوں روپے کی ادویات کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر خالد بخاری کی مدعیت میں تھانہ عیدگاہ میں درج کیا گیا، جس میں ہسپتال کے دو ملازمین نیاز احمد اور اقبال احمد نامزد ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق کینسر کے علاج کیلیے استعمال کی جانے والی دوائیں چوری کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post سول ہسپتال کراچی سے کروڑوں روپے کی کینسر ادویات چوری، مقدمہ درج appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/NP3HF5M

No comments:

Post a Comment

Adbox