The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Sunday, June 9, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک اوور بعد ہی روک دیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک اوور بعد ہی بارش کے باعث روک دیا گیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی اوپننگ کر رہے ہیں ۔ بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 8رنز بنا لیے۔پہلے اوور میں کپتان روہت شرما نے شاہین آفریدی کو ایک چھکا مارا جبکہ اوور کی آخری گیند پر روہت شرما آوٹ ہوتے ہوئے بال بال بچے ۔اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پر روی شاستری سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور پچ پر نمی ہے اس کی وجہ سے باولرز کو مدد ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا میچ ماضی کا حصہ ہو گیا آج کے میچ کے لیے تمام کھلاڑی پر ا عتماد ہیں ، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کھیلیں گے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہمیں پہلے کنڈیشنز کو جانچنا ہو گا ، ٹاس آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن جو آٰپ کے ہاتھ میں ہے اس سے بھر پور فائد ہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک اوور بعد ہی روک دیا گیا appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/5dWiBqr

No comments:

Post a Comment

Adbox