The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, April 19, 2024

چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت سے پہلے ہی قیمت بڑھ گئی

لاہور( این این آئی)چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت سے پہلے ہی مقامی مارکیٹ میں نرخ بڑھنا شروع ہوگئے۔ملز مالکان کی جانب سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کیلئے لابنگ تیز کردی گئی ہے جس کے باعث چینی ایکسپورٹ کرنے کی ممکنہ اجازت سے پہلے ہی مقامی ریٹ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو کر 7 ہزار کا ہوگیا جبکہ ری ٹیل مارکیٹ میں بھی چینی 150 سے 162 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔دستاویز کے مطابق صرف گزشتہ ایک ہفتے میں چینی ڈیڑھ روپے فی کلو سے زیادہ مہنگی ہوئی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مہنگی ہوچکی ہے اور 155 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

The post چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت سے پہلے ہی قیمت بڑھ گئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/K3UWTk1

No comments:

Post a Comment

Adbox