The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Sunday, March 10, 2024

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کو ہو گا۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور پہلا روزہ یکم رمضان 1445ہجری 11مارچ 2024بروز پیر کو ہو گا۔اس سے قبل سعودی عرب کی حکومت نے عوام کو چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کسی کو بھی دوربین کے ساتھ یا اس کے بغیر چاند نظر آئے تو وہ قریبی عدالت میں اس حوالے سے آگاہ کریں۔

سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہی ہو گا اورتراویح کا بھی آغاز ہو گیاہے۔تاہم عمان نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور پہلا روزہ 12مارچ بروز منگل کو ہو گا۔آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

The post سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/ys7YXFB

No comments:

Post a Comment

Adbox