The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Thursday, February 29, 2024

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،اسپیکراور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگ لیے

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگ لیے۔جمعرات کوعمرایوب، اسد قیصر اور جنید اکبر پر مشتمل پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے واضح کیا کہ ووٹ مانگنے آیا ہوں اور یہ ہمارا حق ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

The post پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،اسپیکراور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگ لیے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/b23uXD7

No comments:

Post a Comment

Adbox