اسلام آباد(این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کانے کہاہے کہ9مارچ کے بعدگورنر خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان کردیا جائیگا۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے،گورنر خیبرپختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں،آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر کے نام کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پارٹی اختلافات سے بچنے کیلئے صدر کے انتخاب سے پہلے گورنر کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا،پارٹی میں اختلافات کی صورت میں صدارت کیلئے آصف زرداری کے ووٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 10مارچ کے بعد گورنر کے نام کے اعلان سے متعلق صوبائی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
The post زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کرینگے،فیصل کریم کنڈی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/bIy0VB4
No comments:
Post a Comment