The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Tuesday, February 27, 2024

چچی نے 9سالہ بھتیجے کا گلا دباء کر لاش کنویں میں پھینک دی

پشاور (این این آئی) ہری پور میں چچی نے 9سالہ بھتیجے کا گلا دباء کر لاش کنویں میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ہری پور میں پولیس نے سات روز قبل لاپتا ہونیوالے 9سالہ بچے عبدالحمید کی لاش کنویں سے برآمد کرلی ۔پولیس کے مطابق شک پڑنے پر ملزمہ کی حقیقی چچی عابدہ شاہین سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بچے کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ساتھ دو اور ملزمان بھی قتل میں ملوث ہیں۔

اس نے بتایا کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول عبدالحمید تیسری جماعت کا طالب علم تھا اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جسے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کروا کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

The post چچی نے 9سالہ بھتیجے کا گلا دباء کر لاش کنویں میں پھینک دی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/ps9RQw4

No comments:

Post a Comment

Adbox