ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں’ آئی جی پنجاب عثمان انور
لاہور ( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 23ہزار مقدمات درج ہونے کے ساتھ 14ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی کر دی گئی ہے، اب تک بجلی چوروں کے خلاف 23ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جب کہ 14ہزار 985ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 1225مقدمات درج اور 32بجلی چوروں کو گرفتار کیا ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ لاہور میں 236مقدمات درج کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔ڈاکٹر عثمان انوار کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
The post بجلی چوروں کیخلاف 23ہزار مقدمات درج، 14ہزار سے زائد گرفتار appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/chXa3Ed
No comments:
Post a Comment