The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Tuesday, January 17, 2023

عدالتیں حکم دیں تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم سے منسوب کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں، پی ٹی آئی کے 10سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا، ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائےگا کہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے۔

The post عدالتیں حکم دیں تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے،رانا ثنااللہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/hrV7R1O

No comments:

Post a Comment

Adbox