The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Wednesday, January 18, 2023

بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مردم شماری اور آبادیات پر مرکوز ایک آزاد ادارے کے ریویو کے تخمینوں کے تحت بھارت چین کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ادارے کے تخمینے کے مطابق 2022 کے اختتام پر بھارت کی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رہی جو کہ چین کی آبادی سے 50 لاکھ زیادہ ہے۔دوسری جانب چین نے 2022 کے اختتام پر اپنی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار بتائی ہے۔اس حوالے سے ایک اور پلیٹ فارم نے بھارت کی آبادی کا تخمینہ ایک ارب 42 کروڑ بتایا ہے۔

The post بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/PzC7WmG

No comments:

Post a Comment

Adbox