The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Saturday, January 28, 2023

کوئٹہ سے کراچی آنیوالی کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 39 افراد جاں بحق

لسبیلہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران ابتدائی طور پر 12 افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ بیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی۔اسسٹنٹ کمشنر بیلہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کی جگہ سے 39 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 4 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اے سی بیلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

The post کوئٹہ سے کراچی آنیوالی کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 39 افراد جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/hkdrY7W

No comments:

Post a Comment

Adbox