The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Sunday, January 29, 2023

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئی این پی)ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق فی الفور نافذ العمل ہوگا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت بڑھا کر 249.89 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262.80 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 189.83 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 187 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔سیالکوٹ شہر میں پیٹرول کی قلت کے بعد شہر کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اسی طرح بہاولپور اور گرد و نواح میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی اطلاعات ہیں۔خیال رہے کہ پچھلے کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ملک میں پیٹرول کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

The post پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/DE2yGxw

No comments:

Post a Comment

Adbox