سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا میں قید دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ طبیعت ناسازی کے باعث دم توڑ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مگر مچھ کی موت کے متعلق اعلان مرین لینڈ میلنیشیا کروکوڈائل ہیبیٹیٹ نے اپنے فیس بک پیج پر کیا۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق ایک ٹن سے زیادہ وزنی اور110برس سے زیادہ عمر والے مگر مچھ کیسیئس کی صحت 15اکتوبر کے بعد سے دن بدن خراب ہوتی جا رہی تھی۔ریاست کوئنز لینڈ کے شہر کینز کے قریب گرین آئی لینڈ میں قائم ہیبیٹیٹ نے مگر مچھ کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کیسیئس کو مگرمچھ سے زیادہ خاندان کا ایک فرد قرار دیا۔فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ کیسیئس نے37برس کے وسیع عرصے تک اپنے بہترین دوست جارج کے ساتھ خوب رہا۔ کیسیئس کو بہت یاد کیا جائے گا۔
The post آسٹریلیا،دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ قید میں دم توڑ گیا appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/CrvV0UW
No comments:
Post a Comment