پشاور (این این آئی) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے 13نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے 24نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بشری بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کیلئے بشری بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
The post بشری بی بی نے سیاست میں انٹری دے دی appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/D9pKg6n
No comments:
Post a Comment