اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی۔ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دے دی، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج بھی کل صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں 15 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
The post حکومت نے پی ٹی آئی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، تمام شرائط مان لیں appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/q4PtuXN
No comments:
Post a Comment