پشاور(این این آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد وزیراعلی ہاؤس پشاور پہنچ گئیں،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی تصدیق کردی ہے۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ئی کے بعد پشاورپہنچ گئیں ۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کی پشاور پہنچنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ کچھ وقت کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہی قیام کریں گی۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کیلئے ایک پورشن مکمل طور پر خالی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ وزیراعلیٰ انیکسی میں یا شوکت خانم اسپتال میں کرنے سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ انیکسی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بشریٰ بی بی سے ملاقات اور اہم امور پر مشاورت بھی متوقع ہے۔
The post بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد وزیراعلی ہاؤس پشاور پہنچ گئیں appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/FbaL9JZ
No comments:
Post a Comment