The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Sunday, September 15, 2024

گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری، قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی(این این آئی)چین میں گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری کے نتیجے میں پاکستان میں گدھوں کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چہرے کی کریم میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔کراچی میں گزر بسر کے لئے گدھا گاڑی چلانے والے افراد اسکی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ہر ہفتہ لگنے والی گدھا منڈی میں مقامی خریدار کم ہی نظر آتے ہیں جس کی بڑی وجہ گدھوں کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔فروخت کنندگان کے مطابق چین میں گدھوں کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی کھال سے کاسمیٹکس کی مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں جبکہ ای جیا نامی دوا بھی تیار ہوتی ہے۔ جس کے لئے ہر سال لاکھوں گدھوں کو زبح کیا جاتا ہے۔گدھا گاڑی چلانے والوں نے کہاکہ پہلے جو گدھا آٹھ سے بارہ ہزار کا مل جاتا تھا اب 30 سے 35 ہزار روپے کا ملتا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی مشکل ہوگئی ہے۔

The post گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری، قیمتوں میں بڑا اضافہ appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/2AeBO4b

No comments:

Post a Comment

Adbox