راولپنڈی (این این آئی) جماعت اسلامی نے مطالبات پورے نہ ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین چارٹرآف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے معاملے پر وفاق کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا گیا اور دورکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات کا اصرار کیا گیا جس پر جماعت اسلامی کی قیادت نے جواب دیا کہ ہمیں ٹیکنیکل ٹیم سے ملاقات کی ضرورت نہیں ،ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔
ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق قیادت نے مو قف اختیار کیا کہ حکومتی ٹیم اس پر تیاری کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتو ٹیکنیکل ٹیم بھی لے آئیں،جماعت اسلامی نے حکومت پر واضح کیا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک عوامی مفاد کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔ جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو مظاہرین ڈی چوک ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔
The post حکومتی کمیٹی کا رابطہ، جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/NFpOgov
No comments:
Post a Comment