The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Sunday, July 28, 2024

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 11روپے تک کمی متوقع ہے۔

اسی طرح یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، لیکن ٹیکس لیول کو ایڈجسٹ یا بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، امکان ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔

The post عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/x9bwrjF

No comments:

Post a Comment

Adbox