اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے بارے چیف کمشنر اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت درخواست پر پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
جس میں عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ کے این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے، 5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔
The post اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/6cYdqIH
No comments:
Post a Comment