پشاور (این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا کہ بنوں کی صورتحال قابو میں ہے، وزیر اعلیٰ بنوں کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ علی امین گنڈاپور نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
The post وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بنوں کی صورتحال کا نوٹس، واقعے کی رپورٹ طلب کرلی appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/mVkTAYN
No comments:
Post a Comment