کراچی (این این آئی) فرانسیسی شہری سے 5000 یورو لوٹ لیے گئے ، تاہم متاثرہ غیر ملکی شہری نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک چونکا دینے والا واقعے سامنے آیا ، جہاں ریڈ زون میں ملزمان نے فرانسیسی شہری سے 5000 یورو لوٹ لیے۔شہری سے آرٹلری میدان میں ہوٹل کے سامنے واردات کی گئی ، شہری ادریس کو سفید کار میں سوار افراد نے تلاشی کیلئے روکا ، ملزمان نے پولیس اہلکار کے طور پر تعارف کرایا اور 5 ہزار یورو چھین کرفرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ غیر ملکی شہری نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا، معاملہ چھیناجھپٹی نہیں بلکہ فراڈ سے چھیننے کا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ غیرملکی شہری مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے کراچی آیا تھا، شہری آٹوبک کروانیکیلییہوٹل کیباہر فٹ پاتھ پرپہنچا تو سفید گاڑی میں آنے والے ملزمان نیشناخت اورقومیت پوچھی۔آئی سو فالے ادریسے نے اپنے پاس رقم ہونے کا اعتراف کیا، کار سوار ملزمان نے باتوں میں لگاکر رقم نکالی اور چلے گئے۔سی سی ٹی وی کے مطابق کارسوار تین سے چارمنٹ تک ساتھ رہے، ملزمان نے گاڑی کی نمبرپلیٹ بھی چھپائی ہوئی تھی تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔اس سے قبل کراچی میں جرمنی سے واپس آنے والے شہری کو اس کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا تھا، واردارت میں جب یہ شخص اس کی دہلیز پر پہنچا تو اس کا بیگ جس میں یورو، 13 لاکھ روپے نقد، دو موبائل فون اور ایک جرمن نیشنل کارڈ بندوق کی نوک پر چھین لیا گیا۔
The post کراچی، فرانسیسی شہری سے 5000یورو لوٹ لئے گئے appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/uthznJx
No comments:
Post a Comment