اسلام آباد (نیوزڈیسک ) بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گیا۔ بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی۔ بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کےنقصان پر168رنز بناسکی، مارکرم4 رنز بناکر ارشدیپ کی گیند پر آؤٹ ہوئےہینڈر دوسرے اوور میں جسپریت بمرا کی گیند پر4 رنز بناکر بولڈ ہوئے، سٹبز21 گیندوں میں 31 رنز بناکر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوئے، ڈی کوک 31 گیندوں میں 39 رنز بناکر ارشدیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کلاسن 27 گیندوں میں 52 رنز بناکر ہردیک پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جنسن 2 رنز بناکر بمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے، ڈیوڈ ملر 21 رنز بناکر پانڈیا کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور23 کے مجموعی اسکور پر شرما کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رشبھ پنٹ بغیر کوئی رن اور سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے، اکشر پٹیل 31 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کوہلی اور ڈوبے نے بھارتی بیٹنگ کو سنبھالا تاہم کوہلی 76 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اینریخ نورکیا اور کیشو مہاراج نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
The post سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/i0ULN93
No comments:
Post a Comment