The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Sunday, June 2, 2024

تعمیراتی سریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی

کراچی(این این آئی)ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لوکل سریے کی کم از کم قیمت میں ابتک مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 29 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 36 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، ملتان، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 31 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب برانڈڈ سریے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی، مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 61 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 255 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریبا 9 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

The post تعمیراتی سریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/V8iFQxZ

No comments:

Post a Comment

Adbox