اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی ہم بھی استعفے دیں گے ،سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اگر ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفے دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ڈیسک بجا رہے کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں، اس سے بہتر ہے گھر بیٹھ جائیں، شہریار نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی کہ ہم بھی استعفے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ کور کمیٹی میں ہم میں سے کوئی نہیں، سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔شاندانہ نے کہاکہ شہریار آفریدی کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ استعفا دے رہا ہوں۔
The post سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، یہ 9 مئی کے بعد غائب رہے، پی ٹی آئی رہنما appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/PpgNZFm
No comments:
Post a Comment