The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, November 15, 2024

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرگئی

کراچی(این این آئی)حکومت اور آئی ایم ایف ریویو مشن کے درمیان باہمی افہام کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت، ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف کو زرعی انکم ٹیکس کی شرح 45فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف ریویو مشن کو فنانشل گیپ پورا کرنے کی سفارشات کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے، روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں انفلوز مزید بڑھنے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 277روپے 46پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے بعد دوپہر ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کی کمی سے 277روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

The post انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرگئی appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/4mzX319

No comments:

Post a Comment

Adbox