The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Sunday, May 5, 2024

عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

کراچی(این این آئی)ماہرین فلکیات نے عرب ممالک میں عیدالاضحی 16 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طہ رابح نے کہا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں ذوالقعدہ کے مہینے کا آغاز فلکیاتی اعتبار سے جمعرات 9 مئی سے ہو گا۔ ذوالقعدہ کے دن 29 ہوں گے۔العربیہ کے مطابق طہ رابح نے اپنے بیان میں کہا کہ ذو القعدہ کے مہینے کا چاند 8 مئی بدھ کو 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس دن نیا ہلال غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہے گا۔ عرب جمہوریہ مصر کے باقی گورنریٹس میں نیا ہلال 32 سے 40 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔مصر کے ماہرین فلکیات نے عید الاضحی اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیاانہوں نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا۔فلکیات کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو گی۔

The post عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/Bi9qkUF

No comments:

Post a Comment

Adbox