The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Monday, May 27, 2024

سرکاری چھٹی کا معاملہ، وفاقی و صوبائی سطح پر امتحانات متاثر

اسلام آباد(این این آئی)یوم تکبیر کے سلسلہ میں سرکاری چھٹی کے معاملہ پر وفاقی و صوبائی سطح پر امتحانات متاثر ہو گئے، سپریم کورٹ نے بھی چھٹی کا اعلان کر دیا۔محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے مطابق وزیراعظم کے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد میٹرک کے پرچے، امتحانات ملتوی کئے گئے،میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ادھر سیکرٹری وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق شعبہ امتحانات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات اور پریکٹیکل شیڈول کے مطابق ہوں گے، آئی ٹی سمیت متعلقہ شعبے کھلے رہیں گے۔سیکرٹرء ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق 28 مئی سرکاری چھٹی کے باعث پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے، (آج)منگل کو صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے شیڈول عملی امتحان ملتوی کر دیئے گئے، اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق (آج)28مئی یوم تکبیر پرعدالتی چھٹی ہوگی۔

The post سرکاری چھٹی کا معاملہ، وفاقی و صوبائی سطح پر امتحانات متاثر appeared first on Javed Chaudhry Columns.



from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/KaB6Ym1

No comments:

Post a Comment

Adbox