لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست پر دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اشباہ کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، جنہیں مزید نوازنے کیلئے نائب وزیر اعظم بھی مقرر کر دیا گیا ہے،آئین میں نائب وزیر اعظم کا عہدہ ہی موجود نہیں لہذا عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کو کالعدم قرار دے۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی نہیں بلکہ نامزدگی ہے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا کہ کیا نائب وزیر اعظم کو کوئی تنخواہ مل رہی ہے؟جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو صرف وزیر خارجہ کی ہی تنخواہ مل رہی ہے،قانون کے مطابق وزیراعظم کسی عہدے کے لیے کسی شخص کو نامزد کر سکتا ہے۔بعدازاں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
The post اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/qBnLvVl
No comments:
Post a Comment