اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پراپرٹی لیکس سے متعلق وضاحتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ جائیداد کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے جمع کرائے گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ڈیکلیئر کیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا، فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔
The post اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے، محسن نقوی appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/Ex5DCrG
No comments:
Post a Comment