اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز،گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں 4، گوجرانوالہ، حافظ آباد 2، چکوال، سیالکوٹ (ایئرپورٹ)ایک، بگروٹ، گلگت 2، چلاس، سیدوشریف، دیر (زیریں)، اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق لسبیلہ میں درجہ حرارت 41، دادو، مٹھی اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
The post ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/CgM7PeV
No comments:
Post a Comment