کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی،، مشتعل کرغز طلبہ کے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طلبہ ہلاک، متعدد پاکستانی طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔
مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔
جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا تھا،محمد عبداللہ کے مطابق مصری طلبہ کی جانب سے کرغز طلبہ کے خلاف ردعمل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیر ملکی طلبہ و طالبات پر حملے کر رہے ہیں۔بشکیک میں مشتعل افراد کے طلبہ پر تشدد کی و یڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
پاکستانی نائب وزیراعظم نے طلباء پر ہجوم کے حملوں کی رپورٹس کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیتے ہوئے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ انہیں مکمل سہولت فراہم کریں۔ سفارت خانے نے پہلے ہی ہیلپ لائن نمبرز +996555554476 اور +996507567667 شیئر کیے ہیں، اور طلباء اور ان کے اہل خانہ کی سینکڑوں کالز کا جواب دیا ہے۔
The post کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ،3 پاکستانی طلبہ ہلاک appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/vPnrJWR
No comments:
Post a Comment