اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے صارفین کیلئے گھی 375روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، عام صارفین کیلئے بھی 18روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445روپے فی کلو مہیا کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18روپے فی کلو کمی ،اطلاق فوری کردیاگیا appeared first on Javed Chaudhry Columns.
from Javed Chaudhry Columns https://ift.tt/y5jQHBE
No comments:
Post a Comment