اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی درخواست واپس لینے پر نمٹائی جاتی ہے۔حکمنامہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا ٹاٹل 105 ملزمان زیر حراست ہیں،15 سے 20 افراد کے مقدمات میں، کچھ کیسز بری ہونے کے قابل ہیں،اور کچھ کم سزا یافتہ ہیں،اٹارنی جنرل کے مطابق کم سزایافتہ ملزمان کو رعایت بھی دی جائے گی۔
حکمنامہ کے مطابق اٹارنی جنرل کی خصوصی عدالتوں کے محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی استدعا کی جیسے منظور کیاجاتا ہے،اٹارنی جنرل کی بری ہونے والے یا کم سزا والے ملزمان کا فیصلہ سنانے کی استدعا پر کسی نے مخالفت نہیں کی،آئندہ سماعت اپریل کے چوتھے ہفتے تک ملتوی کی جاتی ہے۔
The post فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/gMRnSP5
No comments:
Post a Comment