اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اچھی اچھی باتیں کرنے والے علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر شہباز شریف کو فارم 47 کا وزیراعظم کہہ دیا۔میڈیا سے گفتگو میںوزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا کہ وہ فارم 47 کے وزیراعظم سے کیا بات کریں؟ ان کی حکومت ہی چوری کے مینڈیٹ سے بنی ہے، انہیں عوام نے ووٹ نہیں دیا۔13 مارچ کو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ان کی شہباز شریف سے ملاقات بہت مثبت رہی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کی یقین دہانیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے 3 مختلف کیسز میں عدالتوں میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
The post شہباز فارم 47 کے وزیراعظم ہیں، علی امین گنڈاپور appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/7ph4rIz
No comments:
Post a Comment