غزہ(این این آئی)غزہ میں باپ نے کمسن بچوں کو بچانے کے لیے گھوڑے کا گوشت کھلا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو جبریل نامی اس فلسطینی نے بتایا کہ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا کہ اپنے بھوک سے نڈھال بچوں کو خوراک دے سکتا۔ اس لیے میں نے اپنے گھوڑوں کو ذبح کر دیا۔ابو جبریل نے کہا کہ ہم بڑی عمر کے لوگ تو بھوک اور پیاس برداشت کر لیتے ہیںکہ ہمیں اپنی زندگی کے اس مشکل مرحلے کا اندازہ ہے لیکن 4 اور 5 سال کے بچوں کو بھوکا ننگا رکھنا بہت مشکل ہے۔ انہیں بھوکا سلانا اور بیدار ہوتے ہی بھوک سے بلکتا دیکھ کر ہماری برداشت جواب دے جاتی ہے۔
The post باپ نے کمسن بچوں کو بچانے کے لیے گھوڑے کا گوشت کھلا دیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/7VASW4z
No comments:
Post a Comment